وائٹ ہاؤس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز

April 20, 2024

وائٹ ہاؤس نے ایران پر اسرائیل کے حملے پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے متعلق فی الحال بیان نہیں دے سکتے۔

پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ امریکا اس تنازعے کو بڑھتا ہوا دیکھنا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کیلئے اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے ایران پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے بعد ایران کا فضائی دفاعی میزائل نظام فعال ہوا اور دفاعی نظام نے اصفہان فوجی اڈے پر داغے گئے تینوں ڈرون کو تباہ کردیا۔

حملے پر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خطرناک کارروائی روکی جائے جبکہ یورپی یونین نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، برطانیہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔