ایرانی صدر روانہ، کراچی کی مختلف سڑکیں کھلنا شروع

April 24, 2024

فائل فوٹو

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے کراچی سے روانہ ہونے کے بعد شہر کی مختلف سڑکیں کھلنا شروع ہوگئیں۔

گورنر ہاؤس روڈ کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، لکی اسٹار سے شاہراہ فیصل جانے والا روڈ بھی کھول دیا گیا ہے۔

میٹروپول چورنگی سے پی آئی ڈی سی جانے والا روڈ بھی کھول دیا گیا، جبکہ ضیاءالدین احمد روڈ بھی کھول دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق لکی اسٹار سے جناح اسپتال جانے والا فلائی اوور تاحال بند ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کی اہم سڑکوں سے کنٹینرز اٹھا کر ایک طرف رکھ دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے موقع پر شہر کی مختلف سڑکوں کو کنٹینٹر لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔