گھوٹکی: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار اغواء، 1 شہید، 1 ڈاکو ہلاک

April 24, 2024

تصویر بشکریہ ایکس

گھوٹکی میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارشہید ہو گیا۔

ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے لے گئے۔

پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کی پولیس چوکی نمبر 5 کونشانہ بنایا۔

چوکی پر حملے کے بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔

واقعے کے بعد مزید نفری طلب کر لی گئی ہے،مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔