اسلام آباد ٹریفک پولیس کا لائسنس اجراء، تجدید کے لیے اہم اقدام

April 24, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید کے حوالے اہم قدم اٹھالیا۔

ٹریفک پولیس نے دارالحکومت میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید کےلیے 3 مراکز قائم کردیے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے اسلام آباد میں’ فیسی لیٹیشن آن ویل ‘ کے نام سے موبائل وین سروس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔