عبدالباسط جسرا چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات

April 25, 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔ ڈائریکٹر آڈٹ، ڈی جی آڈٹ سوشل سیفٹی نیٹس دفتر اسلام آباد عبدالباسط جسرا کا تبادلہ کر کے اُنہیں چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،تقرر ی کے منتظر ریاض علی میتلو کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ پولیس سروس آف پاکستان کی گریڈ 18 کی افسر حناء منور کا نیشنل پولیس اکیڈمی سے پنجاب حکومت کیا گیا تبادلہ منسوخ کر کے اُن کی خدمات 2 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سپرد کی گئی ہیں۔ در یں اثنا ء سی ڈ ی اے کے چار افسران کا تبادلہ کیا گیا ،ڈی جی ایڈمن محمد عامر خلیل کو تبدیل کرکے ڈی جی ریسورسز سی ڈی اےتعینات کیا گیا ۔ڈی جی ریسورسز عبد الرزاق کو ایچ آر میں رپورٹ کرنے کا حکم ،ڈائریکٹر ایڈمن فیاض احمد وٹوکو ڈی جی ایڈمن کا اضافی چارج دیا گیا ۔ڈپٹی ڈی جی اسٹیٹ محمد آصف رحمن خو ڈپٹی ڈی جی ایچ آر ڈی تعینات کیا گیا ۔ وہ گریڈ اٹھارہ کے افسر ہیں۔تقرری کے منتظر محمد کاشف شاہ کو ڈپٹی ڈی جی ایڈمن و ایچ آر میونسپل کا رپوریشن اسلام آ باد تعینات کیا گیا ۔موجودہ ڈپٹی ڈی جی ایچ آر وایڈمن کا مران بخت کو ایچ آر رپورٹکرنے کا حکم دیاگیا۔