پشین حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی: گرفتار افغان دہشتگرد کا اعتراف

April 25, 2024

—فائل فوٹو

گرفتار افغان دہشت گرد حبیب اللّٰہ نے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان دہشت گرد حبیب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پشین میں حملے کی منصوبہ بندی افغانستان سے کی گئی۔

افغان دہشت گرد حبیب اللّٰہ نے اعتراف کیا ہے کہ حملے کے لیے ہمیں راکٹ لانچر، گرینیڈ اور اسلحہ فراہم کیا گیا۔

دہشت گرد حبیب اللّٰہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہمیں افغانستان کے بارڈر تک افغان طالبان نے مکمل مدد فراہم کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان دہشت گردحبیب اللّٰہ کو 23 اپریل کو پشین میں دورانِ آپریشن زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گرد حبیب اللّٰہ افغانستان کے علاقے اسپن بولدک کا رہائشی ہے۔