سیکیورٹی فورسز نے ضلع پشین میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلیے پُرعزم ہے۔