سندھ حکومت کو سرکلر ریلوے کے متاثرین کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت

April 25, 2024

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری—فائل فوٹو

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سندھ حکومت کو سرکلر ریلوے منصوبے کے متاثرین کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کر دی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے متاثرین کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی۔