چلتی حکومت ختم کرکے ملک کو بحران میں دھکیلنے والی جماعتیں معافی مانگیں، حافظ نعیم

April 25, 2024


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ایک چلتی حکومت کو ختم کرکے ملک کو بحران میں دھکیلنے والی جماعتیں عوام سے معافی مانگیں۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن میں پی ڈی ایم کی جماعتوں کو نواز کر جو تماشا کیا گیا ہے وہ چلنے والا نہیں، جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا گیا دونوں ہی پھنس گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فارم 45 کی بنیاد پر نتائج تیار کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی نے ملک کے تمام فریقوں کو مذاکرات کرنے کا مشورہ دے دیا۔