ڈی آئی خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں کی شہادت، سینئر فوجی کمانڈرز کی شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت

April 25, 2024

اپریل میں 2 واقعات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں 8 کسٹمز اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے سینئر کمانڈرز نے شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شہدا کے آبائی شہروں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے سینئر کمانڈرز نے آرمی چیف کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کےلیے شہدا کے آبائی شہروں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے۔ یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ آج جس امن اور آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ ان بہادر بیٹوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نےپاکستان کےلیے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔