جنگ بندی کے بغیر اسرائیلی قیدی رہا نہیں کریں گے، حماس

April 27, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) حماس نے امریکا اور برطانیہ سمیت 18ممالک کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی تک اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا کوئی معاہدہ ممکن نہیں ،دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 34ہزار 56ہوگئی ہے۔