میر ہدایت اللہ مینگل کی قیادت میں وفد کی صدر زرداری سے ملاقات

May 08, 2024

کوئٹہ ( پ ر) متحدہ مینگل قومی تحریک کے مرکزی ترجمان کے مطابق ایک وفد نے مرکزی چیف آرگنائزر میر ہدایت اللہ خان مینگل کی قیادت میں وزیر اعلیٰ ہاؤ س میں صدر زرداری سے ملاقات کی اور انہیں دوسری مرتبہ صدر کا منصب سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی، متحدہ مینگل قومی تحریک کے وفد نےصدر کی سیاسی بصیرت کو سراہا اور امید ظاہر کی صدر پاکستان غریب اور مفلوج عوام کی دلجوئی کیلئے ضروری احکامات صادر فرمائینگے کیونکہ صدر نے اپنی تقریر میں بھی بلوچستان کیلئے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا تھا۔