رندآباد میں قلت آب کامسئلہ جلد حل کیاجائے‘ سعید سمالانی

May 09, 2024

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کوئٹہ کے فنانس سیکرٹری سعیداحمدسمالانی نے کہاہے کہ پی بی 43رندآباد کے مکین زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور قلت آب نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے انہوںنے امید ظاہر کی کہ نومنتخب ایم پی اے میر لیاقت علی لہڑی جلد مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔