پیپلزپارٹی ورکرز کو عزت دینے والی جماعت ہے، کرن بلوچ

May 08, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نےایک بیان میں سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخواہ کا منصب ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد حر صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہترین سیاسی حکمت عملی کی بدولت آج پاکستان پیپلزپارٹی دو صوبوں میں حکومت اور دو صوبوں میں گورنرز کے ساتھ حکومت کا حصہ ہے اور اس وقت چاروں صوبوں کے اندر پاکستان پیپلزپارٹی کے نعرے،پاکستان پیپلزپارٹی کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں اور پارٹی کا اقتدار میں آنے کا فیصلہ بہترین فیصلہ تھا جس سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کے کارکنوں کو صوبوں میں ایڈجسٹ کیا ، بطور گورنر فیصل کریم کنڈی اور سردار سلیم حیدر پارٹی کے قیمتی ورکرز ہیں اوروفاق کی بہتر انداز میں نمائندگی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ ورکرز کو عزت دینے والی جماعت ہے، ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے مصالحانہ اور تعمیری ویژن نے ملک میں سیاسی تناؤ کو کم کرنے میں کردار کیساتھ ساتھ آئینی عہدوں کی توقیر میں اضافہ کیا ہے۔