تعلیمی ماحول خراب کرنے کی سازش ناکام بنادینگے‘ہزارہ ایس ایف

May 09, 2024

کوئٹہ ( این این آئی)ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں بیوٹمز میں طلباء کے درمیان رونما ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کو خوش اسلوبی کے ساتھ طلباء تنظیموں بی ایس او پستونخوا ایس او، پشتون ایس ایف اور ہزارہ ایس ایف کے ذمہ داران و اکابرین کی موجودگی میں حل ہوناقابل اطمینان ہے تعلیمی اداروں کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے۔