کسان بورڈ خیبر پختونخوا نے لاگت کاشت میں اضافے کو قابو کرنے کا مطالبہ کر دیا

May 07, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر)کسان بورڈ خیبر پختونخوا نے زرعی اجناس کنٹرول کرنے سے پہلے لاگت کاشت میں اضافے کو قابو کرنے کا مطالبہ کر دیا ساتھ ہی حکمرانوں اور بیورو کریسی سے کسانوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے اس سلسلے میں کسان بورڈ خیبر پختونخوا کے سینئر نائب صدر ارباب جمیل نے کہا کہ حکومت اگر گندم، چینی اور دیگر فصلوں کے نرخ کنٹرول کرنے کیلئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لا سکتی ہے۔