معیاری تعلیم کی فراہمی خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ٗفضل شکور

May 06, 2024

پشاور ( جنگ نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان نے کہا ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیرانتظام چلنے والے تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ ان اداروں میں پڑھنے والے مزدوروں کے بچے بھی معیاری تعلیم سے استفادہ حاصل کرسکیں انہوں نے محکمہ محنت کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان سکولوں میں پڑھنے والے مزدوروں کے بچوں کے ساتھ خوب محنت کریں تاکہ ان بچوں کو اعلیٰ تعلیمی کیلئے اچھے کالجز میں داخلے آسانی سے مل سکیں صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار ورکنگ فوکس گرائمر سکول کاکاصاحب نوشہرہ میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے مذکورہ سکول کا تفصیلی دورہ بھی کیا سکول کے مختلف سکیشنز دیکھے جبکہ سکول آمد پر پرنسپل اور سٹاف نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا دورہ کے موقع پر سکول پرنسپل نے صوبائی وزیر کو سکول کے انتظامی امور اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔