صوبے کو گیس ٗ بجلی اور دیگر قدرتی وسائل کے آئینی حقوق دیئے جائیں،فواد اسحق

May 06, 2024

پشاور (لیڈی رپوٹر) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفواد اسحق اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کے درمیان خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل ٗ بالخصوص گیس ٗ بجلی اور دیگر قدرتی وسائل کے حوالے سے آئینی حقوق کے حصول اور بارڈرز سے جڑے مسائل کو مرکزی حکومت اور دیگرمتعلقہ اداروں اتھارٹیز کے سامنے اٹھا کر حل کروانے کیلئے مشترکہ کوششیں شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ عاطف اکرام خان شیخ اور چیئرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی ملک سہیل حسین نے فواد اسحق سے ملاقات کی۔اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدر زاہداللہ شنواری اور سہیل جاوید بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران فواد اسحق نے کہاکہ آئینی کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس ٗ بجلی اور قدرتی وسائل پر خیبر پختونخوا کا پہلا حق ہے ۔