مزدور یونینز کو مزید فعال اور ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں گے، ورکرز فیڈریشن

May 06, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان ورکرز فیڈریشن نے بنوں وولن ملز مزدور یونین کے انتخابات میں لیبر یونین سی بی اے بنوں کو بھاری اکثریت سے جینتے پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین رازم خان نے کہا کہ ہے کہ بنوں وولن ملز مزدور یونین کے انتخابات اور اس میں لیبر یونین سی بی اے کے نواب علی خٹک کی بطور صدر جبکہ حاجی فلک نیاز خان کی بطور جنرل سیکرٹری کامنتخب ہونا مزدوروں کی کامیابی ہے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزدور یونینز کو مزید فعال کرنے اور ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے پی ڈبلیو ایف ہر ممکن کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات ایک جمہوری عمل ہے اور بنوں وولن ملزمیں ہر سال جس جمہوری انداز میں انتخابات ہوتے ہیں یقیناً یہ بڑا اقدام ہے