سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، کمانڈنٹ سپیشل سیکیورٹی یونٹ

May 08, 2024

پشاور(اے پی پی)کمانڈنٹ سپیشل سیکیورٹی یونٹ عرفان طارق نے حیات آباد میں سپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا اچانک دورہ کیا۔ ایس پی ایڈمنسٹریشن فضل حنیف نے اس موقع پر ان کا استقبال کیا۔ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔دورے کے دوران کمانڈنٹ نے ہیڈ کوارٹرز میں فرائض سرانجام دینے والے پولیس حکام کے اجلاس کی صدارت کی جس میں انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کمانڈنٹ عرفان طارق نے ہیڈ کوارٹرز کا معا ئنہ کیا ۔ کمانڈنٹ نے لائنزکی سیکیورٹی کے لیے قائم مختلف سیکیورٹی آبزرویشن چوکیات کا بھی دورہ کیا ۔