بند تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے،سابقہ آل فاٹا ملازمین

May 06, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر)سابقہ آل فاٹا ہیلتھ ملازمین نے وزیراعلی خیبر پختوانخواہ علی امین خان گنڈاپور اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم سے پچھلے 17 مہینوں کی بند تنخواہوں کی ادائیگی اور ان کی ایس این ای تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔آل سابقہ فاٹا ہیلتھ ملازمین کے صدر سید جواد شاہ، جنرل سیکرٹری نادر خان، ایڈشنل سیکرٹری عزیز الرحمن اور دیگر عہدیداروں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سابقہ آل فاٹا ہیلتھ ملازمین کے ریگولرائزیشن ایکٹ میں ٹوٹل 34 ڈپارٹمنٹ تھے اور 33 ڈپارٹمنٹ کے ملازمین ریگولر تنخواہیں بھی لے رہی ہیں لیکن ہیلتھ ملازمین ابھی تک تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے باوجود 15 اور 20 مہینے سے تنخواہیں بند ہیں اور ابھی ان ملازمین کے SNE کی فائل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے پاس پڑای ہے لیکن اس کو ختمی شکل نہیں دی جا رہی ۔ پشاور ہائیکورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ بھی دیا ہے۔