مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

April 29, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر ) تھانہ شاہ شمس کے علاقے پل بھنڈی نزد بکر منڈی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلےمیں ڈکیتی اور قتل کے مقدمات میں زیر حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شاہ شمس پولیس زیر حراست ملزمان محمد جنید ولد صادق اور مجاہد ولد عباس کو برآمدگی کے بعد واپس لا رہی تھی کہ پل بھنڈی نزد بکر منڈی روڈ پر3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کر دی اور اس دوران زیر حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آور ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، وقوعہ کا مقدمہ تھانہ شاہ شمس میں درج کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔