محکمہ لٹریسی پنجاب کے وفد کا ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا دورہ

May 26, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن پنجاب کے وفد کا ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا دورہ، تفصیلات کے مطابق لاہور سے آئے محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن پنجاب کے ایک اعلیٰ سطحوفد نے گزشتہ روز ملتان میں ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کا دورہ کیا اور سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر سے ملاقات کی،اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق بھی موجود تھے،وفد نے محنت کش بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے محکمہ کے صبح نو اسکول کے منصوبے کو سراہااور جائیکا اور دیگر حکومتی اداروں کے تعاون پر اتفاق کیا۔