ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم

May 26, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی،تھانہ نیو ملتان کے علاقے رشید آباد میں محمد مشرف سے دوڈاکو 10ہزار روپےاور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ہیڈ نوبہار میں الطاف حسین سے دو ڈاکو 38ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ چہلیک کے علاقے امیراں آباد میں عمیر سے دو ڈاکو 5ہزار روپے اور دوموبائل فونز جب کہ اسی تھانہ کی حدود میں قاسم وحید سے دو ڈاکو 5ہزار روپے اور چار موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔