دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگنے سے شہری زخمی، ڈاکو کچھ لوٹے بغیر فرار

May 26, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو نے گولی مارکر شہری کو زخمی کردیا، زخمی نشتر ہسپتال منتقل،تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ پولیس کو قیصر عباس نے اطلاع دی کہ محمد اکرم گھر جارہاتھا کہ واپڈا فیز ٹو کے قریب ڈاکو نے اس سے نقدی چھیننے کی، اس موقع پر شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے شور شرابہ کیا تو لوگوں کے جمع ہونے پر ڈاکو نے اسےگولی مارکر زخمی کردیا اور کچھ لوٹے بغیر فرار ہوگیا،زخمی شہری کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔