سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے آگ لگ گئی

May 26, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) رشید آباد چوک پر سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے آگ لگ گئی، ریسکیو فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر کے بڑے نقصان سے بچالیا، دکان مالک فرار، تفصیل کے مطابق رشید آباد چوک کے قریب گیس سلنڈرزکی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سامان کو اپنی لپیٹ لیکر خاکستر کردیا، واقعے کی اطلاع پر ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا جب کہ دکان مالک آگ کو دیکھتے ہوئے فرار ہوگیا، بی زیڈ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر مالک کے خلاف کارروائی شروع کردی۔