پریس کلب تالہ بندی‘ صحافیوں کا اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کا اعلان

May 20, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ پریس کلب ،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو باڈیز اور سینئر صحافیوں کا مشترکہ اجلاس صدر کوئٹہ پریس کلب عبدالخالق رند اور صدر بی یو جے خلیل احمد کی صدارت میں ہوا جس میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ، اجلاس میں متفقہ طور پر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، پہلے مرحلے میں مطالبات کی منظوری کےلئے بلوچستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس سے واک آؤٹ اور اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں صوبائی حکومت کو 4 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا ، اجلاس میں صحافی برادری کی جانب سے ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس میں 21 مئی کو ملک بھر میں یوم سیاہ اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ملک بھر کے پریس کلب کے باہر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔