ہزارہ ثقافتی دن پر تمام اقوام کو دوستی کا پیغام دیتے ہیں‘ ہزارہ ایس ایف

May 19, 2024

کوئٹہ ( این این آئی)ہزارہ ایس ایف کے مرکزی بیان میں دنیا بھر میں آباد ہزارہ قوم کو ہزارہ کلچر ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشی اور مسرت کے اس دن کو دنیا میں آباد ہزارہ قوم کیلئے ایک خاص موقع قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ آج19 مئی کو یزدان خان اسکول کے گراونڈ میں چیئرمین ایچ ڈی پی عبدالخالق ہزارہ اور دیگر قائدین ہزارہ ثقافتی پروگرام کا افتتاح کریں گے ہزارہ قوم کی ثقافت تمام اقوام سے دوستی، امن و آشتی کا پیغام ہے۔