ملازمین وپنشنرز کے کیسزکی ڈی اے سے منظوری کاسلسلہ بندکیاجائے،اساتذہ تنظیمیں

May 20, 2024

کوئٹہ(پ ر)ملازمین و پنشنرز تنظیمی اتحاد محکمہ تعلیم بلوچستان کا اجلاس اتحادی و میزبان تنظیم آل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ نظامتِ تعلیمات شاوکشاہ روڈ کوئٹہ میں زیرصدارت خیرمحمدشاہین ہوا جس میں ایپکاشہیدساقی کے رہنما سجادسرائیکی،مولادادخان اچکزئی، رازمحمدارمانی تاجک،آل بلوچستان کلرکس اینڈ ٹیکنیکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے اسداللٰہ بنگلزئی، ایپکا باچا کے رہنما ارباب نصراللٰہ خان کاسی،حاجی گلفراز جدون، بلوچستان سکولزٹیچرزیونین کےامین اللٰہ درانی،محکم خان،وطن ریٹائرڈ ٹیچرز یونین بلوچستان کےعبدالقیوم مینگل،ایپکا نصیرکاکڑ کےمحمدخان کاکڑ ،آل جی ٹی اے رجسٹرڈ کےدادا عزیز،مشتاق حسین اورعبدالصمد شریک ہوئے اجلاس میں ڈی ای اے کےذریعہ ملازمین و پنشنرز کےکیسز کی منظوری کےکالےقانون کےخاتمہ کےسلسلہ میں حکامِ بالا سےکی گئی خط و کتابت اور ابتک کی پراگریس سے آگاہ کیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ ڈی ای اےکےذریعہ ملازمین کےکیسز کی منظوری طویل ترین اور تکلیف دہ عمل ہے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہم اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک مظلوم ملازمین کےکیسز کو نمٹانے کیلئے ماضی کا آسان طریقہ کار بحال نہیں ہوجاتا اور گریڈ 19 کے محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران کو انکےماضی کےاختیارات واپس نہیں مل جاتے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔