ساڑھے 4 سالہ مغوی بچی بازیاب، مبینہ اغوا کار خاتون گرفتار، 30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا، پولیس

May 09, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نےلیاری میں چھاپہ مار کر ساڑھے4 سالہ مغوی بچی کو بازیاب کرکے مبینہ اغوا کار خاتون مسماۃ ثمینہ کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق اغواء کار خاتون نے بچی اشیل کو اسکول سے اغواء کرنے کے بعد اہل خانہ سے 30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ، مغوی کے والد وقاص نے اغوا کا مقدمہ درج کرانے کے لئے تھانہ میں درخواست جمع کرائی تھی ، بچی کو والد کے حوالے کردیا گیا ، پولیس کے مطا بق ملزمہ مغوی بچی کی ہمسایہ ہے اور اپنے آشنا کاظم کے ساتھ ملکر بچی کو اغواء کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔