زرعی یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ لگا دیا گیا

May 10, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر) سٹوڈنٹس کونسلنگ ،پلیسمینٹ اینڈ ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ زرعی یونیورسٹی پشاور نے یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر، ہائرایجوکیشن کمیشن اور ریجنل بلڈ سنٹر پشاور گورنمنٹ آف خیبرپختونخوا کی تعاؤن سے رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کے حوالے سے یونیورسٹی میں بلڈ کیمپ لگایا، جس میں فیکلٹی ممبران ، انتظامیہ اور طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر خون عطیہ کردیا۔