ڈبگری میں بچے کو ہوس کانشانہ بنادیا گیا

May 18, 2024

پشاور (کرائم رپورٹر )پشاور کے علاقہ ڈبگری گارڈن میں اوباش نوجوانوں نے کمسن لڑکے کو اسلحہ کی نوک پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیااور شرمناک فعل کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ علاقہ پیر عبد اللہ شاہ کے رہائشی (ش) نے رپورٹ درج کراتے ہوئے شاہ قبول پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اُس کے بڑے بیٹے(الف) نے موبائل میں اُس کے 9 سالہ بیٹے (الف) کی نازیبا ویڈیو دکھائی، اس پر وہ فوراً اپنے چھوٹے بیٹے کے پاس گیا اور اس سے پوچھا تو اُس نے بتایا کہ ”دس روز قبل یامان ولد غفور مجھے سائیکل دینے کے بہانے سدیس ولد اصغر ساکن اندرونی ڈبگری گارڈن کی بیٹھک میں لے گیا اور وہاں دونوں نے اسلحہ کی نوک پر میرے ساتھ بدفعلی کی، اس دوران انہوں نے ویڈیو بھی بنائی“۔ پولیس نے متاثرہ بچے کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُن کی تلاش شروع کردی ہے۔