ٹیوٹا اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن میں یادداشت پر دستخط

May 18, 2024

پشاور(جنگ نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبد الکریم تورڈھیر اور سیکریٹری صنعت سید ذوالفقارعلی شاہ کی موجودگی میں پشاور میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی خیبر پختونخوا (ٹیوٹا) اور وفاقی حکومت کے ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے مابین صوبے کے ہنر مند نوجوانوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے مواقع تلاش کرنے، انھیں مختلف زبانیں سیکھانے اور باہرممالک روزگار کیلئے بھیجنے میں باہمی تعاون کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب محکمہ صنعت کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی جس میں معاون خصوصی اور سیکرٹری صنعت کے علاؤہ ایم ڈی ٹیوٹا عامر آفاق اور ادارے کے دیگر حکام جبکہ اور سیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کی جانب سے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد اکبر خان اور انکی ٹیم نے شرکت کی۔ مشیر تعلیم نے کہا کہ معاہدہ صوبے کے نوجوان طبقے کو باروزگار بنانے اور ہنرمند افرادی قوت کوبیرون ملک بھیجنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔