چیئرمین ملیر ٹاؤن کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے امدادی سینٹر پر کیمپ کا دورہ

May 23, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک )چیئرمین ملیر ٹاؤن جان محمد بلوچ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے امدادی سینٹرز پر ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا ، انہوں نے دھوپ، ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے شامیانے اور ٹھنڈے پانی و مشروبات کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ، ڈائریکٹرسینی ٹیشن نصیر ایوب بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن سلمان قادری،انفارمیشن آفیسر سلیم خان و دیگر بھی موجود تھے۔