ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر سبیل لگائی، آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی، ایم ڈبلیو ایم

May 22, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے تحت شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے خطرے کے پیش نظر کراچی میںشہریوں کی سہولت کیلئے سبیل لگائی جائیں گی اورہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی،وحدت ہاوس میں پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے صوبائی حکومت نے ابتک کسی بھی قسم کے عملی اقدامات نہیں کئے۔