سندھ اسمبلی، سولرز پر ٹیکس کی تجویز زیر غور نہیں، صوبائی وزیر

May 23, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بدھ کو بھی بجلی کا موجودہ بحران اور طویل لوڈشیڈنگ کا معاملہ ایوان میں زیر بحث رہا، صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ نے سولرز پر ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں،ایوان نے تحفظ ماحولیات سے متعلق ایک قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ، ایوان میں ای رجسٹریشن کے حوالے سے وزیر پارلیمانی امور نے ترمیمی آرڈینس پیش کیا تاہم اسپیکر نے آرڈینس کو مزید غور و خوض کے لئے خصوصی کمیٹی کے حوالے کر دیا،وقفہ سوالات کے دوران حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب کے ارکان نے بجلی کے موجودہ بحران کو انتہائی پریشان کن قرار دیا،اپوزیشن کے ایک رکن نے کہا کہ حکومت کے الیکٹرک کے سامنے اتنی بے بس کیوں ہے ؟ کارروائی کے آغاز میں ایرانی صدر شہید ڈاکٹر ابرہیم رئیسی کی تدفین کے موقع پر ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔