مردم شماری کے بقایاجات ادا کئے جائیں، عبدالحلیم بلوچ

May 23, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود اساتذہ اور دیگر عملے کو مردم شماری کے بقایا جات کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی جس سے تشویش پائی جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار عبدالحلیم بلوچ نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ بقایا جات عیدالاضحیٰ تک ادا نہیں کئے گئے تو تنظیم اساتذہ کے تحت تمام ڈی سی آفس اور محکمہ مردم شماری کے ہیڈ آفس پر احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا ۔