2 جون کو شارع فیصل پر”غزہ ملین مارچ“ کیا جائے گا، منعم ظفر

May 23, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے بدھ کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اتوار 2جون کو شارع فیصل پر تاریخی و عظیم الشان ”غزہ ملین مارچ“ کیا جائے گا، امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمنٰ خطاب کریں گے، 24مئی کو شہر بھر میں مظاہرے جب کہ 26مئی کو ملینیم مال پر معذور افراد کا تاریخی مظاہرہ ہوگا،27سے 30مئی تک شہر کے بڑے شاپنگ مالز اورتجارتی مراکز میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے سرگرمیاں کی جائیں گی ۔