پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف پٹیل پاڑا اور لیاقت آباد میں احتجاج، بدترین ٹریفک جام، شہری گھنٹوں پھنسے رہے

May 22, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پٹیل پاڑا میں پانی و بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث لسبیلہ چوک گرومندر اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور شدید گرمی میں شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے ،طویل مزاکرات کے بعد پولیس کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا،علاوہ ازیں لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب شہری بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے اور ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا،جس کے باعث لیاقت آباد کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا ۔