• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا رائے نے زخمی بازو کیساتھ کانز فلم فیسٹیول میں جلوے بکھیر دیے

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ کی معروف سینئر اداکارہ ایشوریا رائے نے زخمی بازو کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول میں اپنے حسن کے جلوے بکھیر دیے۔

ایشوریا رائے کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہیں پلاسٹر لگا بازو بھی کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر چمکنے سے  نہیں روک سکا۔

کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ کے لیے ایشوریا رائے نے سیاہ رنگ کے گاؤن کا انتخاب کیا جس پر سرخ اور سنہری رنگ کی خوبصورت ڈزائننگ دیکھی جا سکتی ہے۔


ریڈ کارپٹ پر انٹری کے بعد ایشوریا رائے کو فرانس میں اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ بھی دیکھا گیا۔

آرادھیا اور ایشوریا کو ایک ساتھ دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین نے ایک بار پھر ماں بیٹی کو ایک دوسرے کی کاربن کاپی قرار دے دیا۔


سوشل میڈیا پر ایشوریا کی اکلوتی بیٹی آردھیا کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں جس کی بڑی وجہ آرادھیا کا اپنی والدہ کا ہاتھ پکڑ کر اُن کے ساتھ ساتھ چلنا اور والدہ کی چلنے میں مدد کرنا ہے۔


یاد رہے کہ اپنی بیٹی کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے ایشوریا رائے دو روز قبل ممبئی سے فرانس روانہ ہوئی تھیں۔

فرانس میں 15 مئی سے شروع ہونے والا ’کانز فلم فیسٹیول‘ 25 مئی تک جاری رہے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید