پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 157 پوائنٹس بڑھ گئے

May 23, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس کا اپنی 75 ہزار 618 کی حد سے کچھ نیچے تین چار روز سے ٹھہراؤ ہے۔ بازار میں آج 30 فیصد زائد شیئرز کے سودے ہوئے ہیں۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے رواں ہفتے پہلے کاروباری دن میں اپنی تاریخی بلندی رقم کی اور اس کے بعد 890 پوائنٹس کے بینڈ میں چار دن سے ہے۔

انڈیکس آج 157 پوائنٹس اضافے سے 75 ہزار 114 پر بند ہوا۔ آج کاروباری ہفتے میں ریکارڈ تقریباً 76 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت پونے 17 ارب روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 48 ارب روپے بڑھی ہے، جو کاروبار کے اختتام پر 10 ہزار 154 ارب روپے ہے۔