نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کل ہوگی

May 29, 2024

قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کالعدم قرار دینے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کل ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک پر سماعت میں پیش ہوئے تھے، تاہم عدالت نے دوبارہ بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی درخواست دائر کی ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے سماعت لائیو دکھانے کےلیے درخواست دائر کی ہے۔