احسن اقبال کو ایشیائی تنظیم کی جانب سے ایوارڈ

May 29, 2024

احسن اقبال(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کو ایشیائی تنظیم کی جانب سے سماجی و اقتصادی ترقی کی کوششوں پر کوالالمپور میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کو ایشیائی پروڈکٹیوٹی تنظیم نے پالیسی، اسٹریٹجک سوچ اور موثر قیادت کے ذریعے ترقی کی کوششوں میں شاندار شراکت پر ایوارڈ دیا۔

ایشیائی پروڈکٹیوٹی تنظیم کا قیام 60ء کی دہائی میں عمل میں آیا تھا۔ جس میں پاکستان سمیت 21 ممالک شامل ہیں۔

تنظیم نے اعتراف کیا کہ احسن اقبال نے بین الاقوامی نیٹ ورکس کے ذریعے پاکستان میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کےلیے جدید منصوبوں کو نافذ کیا۔