کراچی، پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، 2 افراد زخمی

June 01, 2024

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد ہوٹل پر کھانا کھارہے تھے، موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 ملزمان نے ان پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔

زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب جامع کلاتھ مارکیٹ میں کسٹمز اور رینجرز نے چھاپہ مار کر اسمگل شدہ کپڑا تحویل میں لے لیا۔