بغیر وضو سعی کرنے کا حکم

June 07, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:اگر کسی کو قبض کا شدید مسئلہ ہو اور سعی میں وضو ٹوٹ جائے، تو کیا بغیر وضو کے باقی چکر پورے کر سکتا ہے؟ جب کہ وضو بار بار ٹوٹ جاتا ہو۔

جواب:سعی کے لیے طہارت شرط نہیں ہے، کیوں کہ حج و عمرہ کے احکام میں اصل یہ ہے کہ ہر وہ عبادت جو مسجد حرام کی حدود سے باہر ہو، اس کے لیے طہارت شرط نہیں ہے اور سعی مسجد حرام کی حدود سے باہر ہے، لہٰذا سعی بغیر وضو بھی جائز ہے۔