کراچی: کھارادر میں خالی عمارت کا چھجہ گرگیا، 3 افراد زخمی

June 07, 2024

علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے کھارادر پنجاب کلب میں خالی عمارت کا چھجہ گرگیا۔ ملبے تلے دب کر تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کو ایک سال قبل مخدوش قرار دے کر 3 ماہ قبل خالی کرادیا تھا۔

علاقہ مکین کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ آثار قدیمہ نے عمارت کو گرانے کا این او سی تاحال نہیں دیا۔