پاک بھارت میچ: سوشل میڈیا پر حارث رؤف کی اہلیہ مزنا مسعود کے چرچے

June 10, 2024

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

گزشتہ روز پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ دھماکے دار ٹاکرے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جہاں قومی ٹیم کی پرفارمنس نے کروڑوں پاکستانیوں کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا وہیں حارث رؤف کی پردے میں ملبوس اہلیہ، سابقہ فیشن ماڈل مزنا مسعود نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔

کرکٹرز کی جانب سے دنیا بھر میں ہونے والے میچز کے دوران فیملی ساتھ لے جانا عام روایت ہے، اس روایت کے سبب کرکٹرز تو کرکٹرز اُن کی بگیمات بھی معروف شخصیات میں شمار کی جانے لگی ہیں۔

کرکٹرز کے ساتھ ساتھ گراؤنڈ میں موجود اُن کی حوصلہ افزائی کرتی بیگمات بھی مشہور ہو جاتی ہیں مگر حارث اور مزنا کی کہانی اس کے برعکس ہے۔


یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کی اہلیہ شادی سے قبل بھی ایک نامور فیشن ماڈل تھیں جنہوں نے حارث سے شادی کے بعد باقاعدہ پردہ شروع کر دیا ہے۔

حارث رؤف کی اہلیہ کو گراؤنڈ میں دوپٹے اور عبایا میں ہی دیکھا جاتا ہے۔


گزشتہ روز کے میچ کے دوران بھی مزنا مسعود شائقین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں جن کی سوشل میڈیا پر متعدد تصویریں وائرل ہیں جن پر نیٹیزنز اُنہیں سر ڈھانپنے اور عبایا پہننے پر خوب سراہ رہے ہیں۔