بھارت، موجودہ ہیٹ ویو ملک کی طویل ترین لہر، اس سے بدتر آنیوالی ہے

June 11, 2024

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی ماہر موسمیات نے گزشتہ روز کہا کہ موجودہ ہیٹ ویو ملک میں اب تک کی سب سے طویل لہر ہے،اس نے خبردار کیا کہ لوگوں کو بڑھتے ہوئے جابرانہ درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ شمالی بھارت کے کچھ حصے مئی کے وسط سے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں، اوردرجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ (113 ڈگری فارن ہائیٹ) سے بڑھ گیا ہے۔بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے سربراہ مرتیونجے موہاپاترا نے روزنامہ انڈین ایکسپریس کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ہیٹ ویو کایہ سب سے طویل دور رہا ہے کیونکہ یہ ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً 24 دنوں سے اس کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔رواں ماہ میں مون سون کی سالانہ بارش شمال کی طرف بڑھنے کے ساتھ ہی پارہ گرنے کی توقع ہے۔