کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری، ایم کیو ایم انٹرنیشنل کی مذمت

June 11, 2024

لندن (جنگ نیوز) ایم کیوایم انٹرنیشنل کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، رینجرز اورپولیس نے مزید 3وفاپرست کارکنوں عرفان خان، سیدایاز محمود اور بزرگ رکن عمرملک کو بھی گرفتارکرلیا۔ انہوں نے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوںکا فوری نوٹس لیں۔