ساڑھے 13 کروڑ قبل از وقت اموات کا تعلق فضائی آلودگی سے ہے، مطالعہ

June 11, 2024

سنگاپور (اے ایف پی) سنگاپور کی ایک یونیورسٹی نے گزشتہ روزکہا کہ انسانی ساختہ اخراج اور جنگل کی آگ جیسے دیگر ذرائع سے ہونے والی آلودگی سے دنیا بھر میں 1980سے 2020 کے درمیان 13 کروڑ 50 لاکھ اموات کا تعلق ہے۔ سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (این ٹی یو) نے اپنے محققین کی زیرقیادت ایک تحقیق کے نتائج بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایل نینو اور بحر ہند کے ڈوپول جیسے موسمی واقعات نے ہوا میں ان کے ارتکاز کو تیز کر کے ان آلودگیوں کے اثرات کو مزید مضر کیا۔ذرات 2.5، یا پی ایم 2.5 کہلانے والے چھوٹے ذرات جب سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں، تویہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں کیونکہ یہ ذرات انتہائی باریک ہونے کی وجہ سے خون میں بآسانی سرایت کرسکتے ہیں۔